وادی زیارت کو قائد اعظم محمد علی جناح کے تعلق نے ہمارے لئے قابل محبت بنایا ہے، بلال کاکڑ

پیر مئی 00:00

ْ کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وادی زیارت کو قائد اعظم محمد علی جناح کے تعلق نے ہمارے لئے قابل محبت بنایا ہے ۔ بانی پاکستان کے آخری لمحات زیارت میں گزارنا اس امر کی علامت ہے کہ قائد اعظم کو پاکستان سے کتنی محبت تھی ۔ اور ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پاکستان چاہتے تھے کہ صوبہ بلوچستان بھی ترقی کے عمل میں شامل ہو وادی زیارت کے غیور عوام ہمارے صوبے کیلئے قابل فخر ہیں اور انکی محنت کا ثمر ہم سب حاصل کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے زیارت میں ایک کھلی کچہری کے دوران کیا انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں اور مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خان نصر اللہ خان کاکڑ جن کامشن تھا کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامز ن ہوکے آگے لیکر چلیں گے اور راہ میں حائل کوئی بھی رکاوٹ ہمارا راستہ نہیں روک سکتی اس ضمن میں عوام کی اعانت ہمیں حاصل ہے ۔

اللہ کی مدد کے ہم ہمیشہ سے متلاشی رہے ہیں ۔ امید کرتاہوں کہ حالیہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کو لے کرچلے گی انتہائی کم وقت ہونے کے باوجوداپنے اہداف اللہ کی مدد سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ وہ خلوص نیت سے عوام کے سامنے ہیں اور عوام کی بہتری کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں اور وادی زیارت کو ایک سیاحتی مقام بنانے کیلئے بھی تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔