امریکہ کا ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کسی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، فرانسیسی صدر

پیر 7 مئی 2018 00:50

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کی تو یہ کسی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے میکرون نے کہا کہ انہوں نے امریکہ کے دورے کے دوران ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اس معاہدے سے الگ نہ ہوں۔