سعودی محکمہ صحت کے سینکڑوں فارمیسیوں پر چھاپے

پیر 7 مئی 2018 10:40

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سعودی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے فارمیسیوں پر اچانک چھاپے مار کر اینٹی بائیو ٹک بغیر نسخہ کے فروخت کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کے اہلکاروں نے بغیر نسخہ اینٹی بائیوٹک فروخت کرنے والوں کا پتہ لگانے کے لئے 753 فارمیسیوں پر چھاپے مارے، اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ مملکت میں ادویہ کی فروخت کے حوالے سے نئے قانوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :