اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش کی افغانستان میں مسجد پر ملے کی مذمت

پیر 7 مئی 2018 11:00

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش نے افغان شہر خوست میں ایک مسجد میں قائم ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک وزخمی ہو گئے تھے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں انتخابی عمل کے لئے عالمی ادارے کی جانب سے تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انیتونیو گوترش نے کہا کہ افغان عوام انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں اپنے آئینی حق کے خواہاں ہیں۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس حملے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے ہیں۔