سعودی عرب، رمضان المبارک کے دوران مطاف کا صحن معتمرین کیلئے مخصوص

پیر 7 مئی 2018 11:00

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران معتمرین کیسہولت و آسانی کے لئے مطاف کا صحن مخصوص کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی زرائع ابلاغ کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دورا ن عمرہ ، زیارت و تراویح اور تہجد کے لئے حرم شریف آنے والوں کی تعداد غیر معمولی ہوتی ہے جس کے دوران عمرہ کرنے والوں کو زبردست رش کے باعث طواف میں مشکل پیش آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے طے کیاگیا ہے کہ رمضان کے دوران مطاف کا صحن صرف معتمرین کے لئے مخصوص ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ پابندی روزانہ نماز مغرب کے بعد سے لے کر تراویح کے اختتام تک جاری رہے گی۔ رمضان کے آخری عشرے میں پابندی کا وقت تہجد کی نماز تک رہے گا تاہم جو لوگ اس دوران نماز ادا کرنا چاہیں وہ مطاف سے باہر نماز پڑھیں۔