روہنگیا مسلمانوں کو بھی عزت و آبرو کے ساتھ جینے کا حق ہے، شیخ حسینہ

پیر 7 مئی 2018 11:00

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے موضوع پر ڈھیل نہیں دی جانی چاہیے انہیں بھی عزت و آبرو سے جینے کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے 45 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں کہ جب روہنگیا مسلمان نسل کشی کا سامنا کر رہے ہیں اسلامی تعاون تنظیم ان کی طرف سے لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی۔

انھوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ شکل میں اپنے گھروں کو واپسی کے لئے میانمار پر دباو ڈالنا جاری رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرح روہنگیا مسلمانوں کو بھی عزت و آبرو کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :