وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کس نے کروایا ؟

نیا پنڈورا باکس کھل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مئی 2018 11:05

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کس نے کروایا ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2018ء) : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر گذشتہ روز قاتلانہ حملہ ہوا ، گولی احسن اقبال کے بازو پر لگی ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کے بعد محترمہ مریم نواز اور تمام ن لیگی فوجی قیادت کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

این جی اوز کے ٹٹو اور بھارتی چینلز بھی۔ بات سمجھ میں آئی؟
یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔حملے کے فوری بعد احسن اقبال کے کزن عمران نے بتایا کہ احسن اقبال کے بازو پرگولی لگی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تاہم احسن اقبال کوہسپتال منتقل کیا گیااور احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اور خیریت سے ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق ملزم نے احسن اقبال پردو فائر کیے جس میں ایک گولی احسن اقبال کے دائیں بازور پرلگی ہے۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،اور جائے وقوعہ کامعائنہ کیاکہ فائرنگ کس طرف سے کی گئی ہے۔ملزمان کہاں سے آئے اور کتنے افراد تھے ۔

تاہم اسی اثناں میں جلسے کے شرکاء نے ملزم کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔شرکاء نے ملزم کوماراپیٹا بھی تھا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پرحملہ کرنے والے کی عمر20سے 22سال ہے۔حملہ آور کوگرفتار کرلیا گیا ہے، احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔احسن اقبال کے بلٹ دائیں کندھے کے قریب لگا۔ڈی پی اوناروال عمران کشور کاکہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص مقامی ہے ،انکوائری جاری ہے۔

ملزم نے 15گز کے فاصلے سے گولی چلائی، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں،تمام دوستوں اور خیرخواہوں سے گزارش ہے کہ وہ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔انہوں نے قاتلانہ حملے کے بعد اسپتال سے سوشل میڈیا پراپنے پہلے جاری کردہ بیان میں کہاکہ اللہ بزرگ وبرتر بہت مہربان ہے۔کہ وہ خیریت سے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام دوستوں اور خیرخواہوں سے گزارش ہے کہ وہ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا سروسز اسپتال میں آپریشن مکمل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے احسن اقبال کے پیٹ سے گولی نکال لی ۔ سروسزاسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے وزیرداخلہ احسن اقبال کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے،