سلمان خان ازابیل کیف کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ میں سپیشل گانا نہیں کریں گے

پیر مئی 11:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ میں سپیشل گانا نہیں کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف سورج پنچولی کے ہمراہ بالی وڈ فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے ذریعے سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ میں سلمان خان سپیشل گانا کریں گے لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ سلمان خان مصروف شیڈول کے باعث فلم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سلمان خان ان دنوں ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’ریس تھری‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے دبنگ ٹور پر اور پھر علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ پر کام شروع کریں گے۔