ملک میں بسوں کی تیاری، شاہراہوں کے بہتر انتظام کے لیے غیر ملکی فرموں سے بات چیت کررہے ہیں،سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

پیر 7 مئی 2018 11:30

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ نبیل العمودی نے کہا ہے کہ حکومت اندرون ملک بسوں کی تیاری اور شاہراہوں کو ٹول روڈز میں تبدیل کرکے ان کے بہتر انتظام کے لیے غیر ملکی فرموں سے بات چیت کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جدہ میں ایک تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

نبیل العمودی نے کہا کہ حکومت ملک میں عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں بڑی تعداد میں بسیں بھی سڑکوں پر لارہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ اندرون ملک موٹر انڈسٹری کو مستحکم بناکر گاڑیوں بالخصوص مسافر بسوں کی زیادہ سے زیادہ ملک میں تیاری کو ممکن بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ شاہراہوں پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہم کے لیے انھیں ٹول روڈز میں تبدیل کرنے اور ان کا انتظام بہتر کرنے کے لیے غیر ملکی فرموں سے بات چیت جاری ہے جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :