آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیسے (ن) لیگ کو ٹوٹنے سے بچایا؛ معروف صحافی نے اہم انکشافات کر دئیے

راحیل شریف کے ہوتے ہوئے چوہدری نثار کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی گئی تھی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر مئی 11:33

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیسے (ن) لیگ کو ٹوٹنے سے بچایا؛ معروف ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔۔07 مئی 2018ء) معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نہ ٹوٹنے کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔جنھوں نے کہا تھا کہ سیاسی جماعتیں مت توڑو۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان اب بہت اصول پسند آدمی بنتے ہیں۔لیکن چوہدری نثار علی خان اگر بے گناہ تھے تو اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو فوری طور پر عمل درآمد کرواتے۔

اور تب چوہدری نثار علی خان وزیر داخلہ تھے لیکن نہ تو چوہدری نثار نے اس فیصلے پر عمل در آمد کروایا اور نہ ہی نواز شریف نے کروایا تھا۔۔حامد میر کا کہا تھا کہ اب چوہدری نثار بڑی اصول پسندی کی باتیں کرتے ہیں لیکن اگر وہ اتنے ہی با اصول آدمی تھے تو انہوں نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری پوری کیوں نہیں کروائی۔

(جاری ہے)

اگر اس کیس میں اسلم بیگ بیان نہیں دے رہے تو اس وقت چوہدری نثار کیوں نہیں بولے۔

اب کس بات کی اصول پسندی کی بات کر رہے ہیں آپ۔۔حامد میر کا مزیدکہنا تھا کہ اگر آپ ایڈمرل منصور الحق کو جیل میں ڈال سکتے ہیں تو کیا ایک فارمر آرمی چیف سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ایف آئی اے کو بیان رکارڈ نہیں کروا سکتا۔۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ اب چوہدری نثار کہہ رہے ہیں کہ میرے پاس 40,45 آدمی تھے۔یہ اصل میں ان کے آدمی نہیں تھے یہ بات درست ہے کہ جب راحیل شریف آرمی چیف تھے تو چوہدری نثار سے رابطہ قائم کیا گیا تھا۔

اور یہ کہا گیا تھا کہ ہم ان ہاؤس چینج کے زریعے آپ کو وزیراعظم بنوا دیتے ہیں۔اس وقت چوہدری نثار نے نواز شریف کو دھوکہ دینا مناسب نہیں سمجھا۔اور جب نواز شریف نا اہل ہو گئے تو مسلم لیگ ن کےکچھ ایم این اے کے نام بجھوائے گئے اور کہا گیا کہ یہ لوگ پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑنا چاہ رہے ہیں تو آگے سے ان کو جواب ملا کہ آپ کو کس نے کہا کہ ان ناموں کی فہرست تیار کریں۔۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ اگر آج ن لیگ نہ ٹوٹنے کا کریڈٹ کسی کو جاتا ہے تو وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔جنھوں نے کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو مت توڑو۔لیکنا ب اس بات کا کریڈٹ نواز شریف لیتے ہیں۔مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: