Live Updates

میرادامن صاف ہے عوام کی عدالت میں سرخروہوچکاہوں، نیب کوہمارے خلاف کچھ نہیں مل رہا توہمیں بتا دیں ہم ہی ڈھونڈ لائیں۔ نوازشریف

ہمیں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار درست کرنا ہوگا، سپریم جوڈیشل کونسل کے طریقہ کار کو بھی بدلنا ہوگا-احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 7 مئی 2018 11:37

میرادامن صاف ہے عوام کی عدالت میں سرخروہوچکاہوں، نیب کوہمارے خلاف ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 مئی۔2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ میرادامن صاف ہے عوام کی عدالت میں سرخروہوچکاہوں، شہبازشریف نے ایسا راستہ تلاش نہیں کیا جو میرے راستے سے مختلف ہو، وہ وفادار بھائی اور پارٹی کے محنتی کارکن ہیں۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ میں آج62ویں پیشی آج بھگت رہاہوں، آئین توڑنے والوں نے 2پیشیاں بھی نہیں بھگتی ہوں گی، یکطرفہ طورپرکارروائی ہورہی ہے،میرے خلاف کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، عوام اپنا فیصلہ دیں گے۔

نوازشریف نے کہا کہ دوسرے کیسزکی توسماعت ہی نہیں ہورہی، 5،5سال سے کیسز ہیں، ان کی سماعت ہی نہیں ہوتی، میں روزانہ عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، میرادامن صاف ہے عوام کی عدالت میں سرخروہوچکاہوں، میرے کیس میں کچھ ہوتا تو8 ہفتے میں فیصلہ ہوجاتا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے حوالے سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن نہیں ملتوی ہونے چاہئیں اور نہ ہونے دیں گے، قوم کا جذبہ دیکھ رہے ہیں، قوم کا موڈ بھی دیکھ رہے ہیں، عوام بھی کہہ رہے ہیں ووٹ کوعزت دو، عوام جاگ چکے ہیں ،اپنے ووٹ کی توقیر کو سمجھتے ہیں، عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ان کے سامنے کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ جن پرعمران خان الزام لگارہے ہیں ان کوپوچھنا چاہیے، کوئی ایسا گواہ یا دستاویزسامنے نہیں آئیں جس سے ثابت ہوتا، جنہوں نے لوٹ مار کی وہ آرام سے سو رہے ہیں، ہم نے ملک کوترقی دی اور اب پیشی بھگت رہے ہیں-نوازشریف نے کہاکہ نیب کوہمارے خلاف کچھ نہیں مل رہا توہمیں بتا دیں ہم ہی ڈھونڈ لائیں۔ یہ ملک ہم سب کا ہے قوم اس ملک کی مالک ہے‘کافی ہوچکا اب، 70سال سے مزارع رہے، اب مستقبل سنوارنا چاہیے، عوام کواحساس ہوچکا ہے وہ مالک ہیں، اب فیصلہ بھی قوم کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 الیکشن سے متعلق عمران خان کے بیان کا نوٹس لیا جانا چاہیے ،چیف جسٹس ہربات پرنوٹس لیتے ہیں عمران خان کے بیان کا بھی نوٹس لیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مملکت کا نظام کسی ضابطے کے تحت ہوتا ہے، پالیسی حکومت بناتی ہے اورادارے اس پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ نیب کوغیرموثرکرنے سے متعلق وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، میں بھی تذبذب کا شکارتھا کہیں یہ میرے کیس سے متعلق نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے کیس کا فیصلہ ہوجائے تو نیب کا معاملہ بھی دیکھیں گے، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ایسا راستہ تلاش نہیں کیا جو میرے راستے سے مختلف ہو، وہ وفادار بھائی اور پارٹی کے محنتی کارکن ہیں۔احسن اقبال پرقاتلانہ حملے سے متعلق سابق وزیراعظم نے کہا کہ احسن اقبال کے بیٹے سے بات ہوئی تھی، وزیرداخلہ پرحملہ معمولی بات نہیں ہے، یہاں تک نوبت پہنچنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ 70سال سے مزارع رہے، اب مستقبل سنوارنا چاہیے، عوام کواحساس ہوچکا ہے وہ مالک ہیں، اب فیصلہ بھی قوم کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مملکت کا نظام کسی ضابطے کے تحت ہوتا ہے، پالیسی حکومت بناتی ہے اورادارے اس پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ میرے کیس کا فیصلہ ہوجائے تو نیب کا معاملہ بھی دیکھیں گے، نیب کو ہمارے خلاف کچھ نہیں مل رہا تو ہمیں بتا دیں ہم ہی ڈھونڈ لائیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 8 ماہ گزر گئے ہیں نیب کو ہمارے خلاف کچھ نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار کو درست کرنا ہوگا اور سپریم جوڈیشل کونسل کے طریقہ کار کو بھی بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو ہزار ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے تو یہی ہوگا، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ہزار ہزار روپیہ کیوں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار درست کرنا ہوگا، سپریم جوڈیشل کونسل کے طریقہ کار کو بھی بدلنا ہوگا اور پارلیمنٹ کو اس حوالے سے موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔نواز شریف نے کہا کہ اس ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں کا ہوتا ہے تاہم الیکشن میں کامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائینگے، ہمارے لوگوں کو توڑنے کیلئے اپروچ کیا گیا تاہم ڈرانے، دھمکانے اور نیب میں کیسز چلانے کے باوجود مخلص لوگوں نے وفاداریاں نہیں بدلیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ جو مقدمہ چل رہا ہے کیا یہ میرے لیے پیغام نہیں،ہائیکورٹ کے جج نے متعلقہ سوال پوچھے مگر ان کا جواب نہیں آیا، جسٹس قاضی فائزعیسٰی کے سوالوں کا جواب بھی نہیں دیا گیا، یہ ملک ہم سب کا ہے، قوم اس ملک کی مالک ہے مزارع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہوچکا، 70 سال سے مزارع رہے اب مستقبل سنوارنا چاہیے، عوام کو احساس ہوچکا ہے کہ وہ مالک ہیں، اب فیصلہ بھی قوم کا ہوگا جب کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کو عوام نے مسترد کردیا۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے اور مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ عمران ڈوگر پرجرح کررہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات