بائیوگرافی فلم ’’سنجو‘‘ آئندہ ماہ 29جون کو ریلیز ہو گی

سالہ اداکارہ منیشا کوئرالا فلم میں سنجے دت کی والدہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی دیا مرزا سنجے دت کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی اورانوشکا اور سونم ان کی گرل فرینڈز کا کردار ادا کریں گی

پیر 7 مئی 2018 11:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) بولی وڈ کی آنے والی بائیوگرافی فلم’ ’سنجو‘‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس کا پہلا ٹیزر ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا۔فلم کو آئندہ ماہ 29 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔47 سالہ اداکارہ منیشا کوئرالا فلم میں سنجے دت کی والدہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ’سنجو‘ میں منیشا کوئرالا کے علاوہ سونم کپور، انوشکا شرما اور دیا مرزا بھی کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔

دیا مرزا فلم میں سنجے دت کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جب کہ انوشکا اور سونم کو ممکنہ طور پر سنجے دت کی گرل فرینڈز کے طور پر دکھایا جائے گا۔امکان ہے کہ سونم کپور اور انوشکا شرما کا کردار بھی فلم میں مختصر ہوگا۔فلم میں سنجے دت کے والد کا کردار پاریش راول ادا کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ منیشا کوئرالا نیپال میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اداکاری کی شروعات بھی وہیں سے کی۔

ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’سوداگر‘ تھی، جسے 1991 میں ریلیز کیا گیا۔لگ بھگ 80 فلموں میں جلوہ گر ہونے والی منیشا کوئرالا نے ’دل سے، من، لجا، کمپنی، راجہ کو رانی سے پیار ہوگیا، ہندوستان کی قسم، لال بادشاہ، کارتوس، جے ہند، اچانک، اکیلے ہم، اکیلے تم اور رام شاسترا‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔47 سالہ اداکارہ 2012 میں ’اورین کینسر‘ میں مبتلا ہوگئیں تھیں، جس وجہ سے امریکا میں ان کی سرجری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :