مدھیہ پردیش میں میں دولھے گھوڑی پر نہیں چڑھ پائیں گے،حکومتی پابندی عائد

گھوڑوں میں گلینڈرز نامی بیماری کے انکشاف کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے،انتظامیہ

پیر مئی 11:40

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شادیوں کے سیزن سے قبل انتظامیہ نے گھوڑوں کے استعمال پر پابندی لگا دی ۔اس فیصلے کی وجہ سے ایک جانب اگر روایتی انداز میں شادی کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب گھوڑے کے مالکوں کو بھی شادی کے اس موسم میں نقصان کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے گھوڑوں میں گلینڈرز نامی بیماری کے انکشاف کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے۔لیکن یہ فیصلہ وہاں کے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔یہ بیماری بھوپال کے قاضی کمیپ کے علاقے میں رہنے والے رحمان بخش کے گھوڑے میں پائی گئی ہے۔ اس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطاً یہ اقدامات کیے۔گلینڈرز ایک خطرناک بیماری کہلاتی ہے۔ اگر کسی گھوڑے کو یہ روگ لگ جائے تو اس گھوڑے کو عام طور پر مار دیا جاتا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ گھوڑے کو مار دینے سے اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ نہیں رہتا۔ یہ ایک وبائی بیماری ہے اور تیزی پھیلتی ہے۔

متعلقہ عنوان :