ٹرمپ کے کسی بھی فیصلے کے توڑ کے لیے منصوبہ تیار ہے،ایرانی صدر

امریکا ایران سے جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوا تو اس فیصلے پر مستقبل میں پچھتائے گا،خطاب

پیر مئی 11:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری سمجھوتے کے خاتمے کے لیے کسی بھی فیصلے سے نمٹنے کی غرض سے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ایسا کوئی فیصلہ کرتا ہے تو اس کو اس پر پچھتانا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ ہم نے جوہری سمجھوتے کے بارے میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔اگر امریکی جوہری ڈیل سے نکل جاتے ہیں تو انھیں اس پر تاریخی پچھتاوا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :