سعودی فورسز نے یمنی حوثیوں کا نجران پر بیلسٹک میزائل سے حملہ ناکام بنا دیا

حوثی جان بوجھ کر شہریوں اور آباد علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں،اتحادی فورسز کا بیان

پیر 7 مئی 2018 11:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی باغیوں کے نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں نے یمن کی حدود سے ایک بیلسٹک میزائل نجران کی جانب فائر کیا تھا مگر اس کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

حوثی شیعہ باغی ستمبر 2104ء میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب لا تعداد میزائل داغ چکے ہیں ۔سعودی حکام کے مطابق حوثی اس شہر پر اب تک دس ہزار سے زیادہ راکٹ حملے کرچکے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر شہریوں اور آباد علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر سعودی عرب کی شاہی فضائیہ حوثیوں کے ان تمام حملوں کو ناکارہ بنا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :