خلیجی ملک میں پہلے روزے کا اعلان کر دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 7 مئی 2018 11:48

خلیجی ملک  میں پہلے روزے کا اعلان کر دیا گیا
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2018ء) عمان میں 17 مئی بروز جمعرات پہلا روزہ ہو گا۔جس کا  باقاعدہ اعلان کردیاگیا ہے۔عمان کی وزارت اوقاف و مذہبی اُمور نے اعلان کیا ہے 17 مئی جمعرات کے روز رمضان کا پہلا روزہ ہو گا۔ جاری بیان میں وزارت اوقاف و مذہبی اُمور نے کہا کہ بدھ 16 مئی 29 شعبان رمضان کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔ اسی لئے چاند دیکھنے والی مین کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ بدھ 16 مئی کو شعبان کی 30 تاریخ ہو گی اور رمضان المبارک کے مہینے کا آغاز 17 مئی سے ہو گا۔

17 مئی کو عمان میں پہلا روزہ ہو گا۔

(جاری ہے)



 یاد رہے کہ عام طور پر پاکستان اور عمان کا روزہ اور عید ایک دن ہوتے ہیں۔رمضان المبارک کے بابرکت  مہینے کا ہر مسلمان کو انتظار ہوتا ہے۔ اور پوری دنیا میں مسلمان اس مبارک ماہ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بھی  پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔جس کے بعد پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی کو چاند 4 بج کر 49منٹ پر پیدا ہو گا جب کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔رمضان المبارک کے بابرکت  مہینے اک ہر مسلمان کو انتظار ہوتا ہے۔