مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل کی مذمت
پیر 7 مئی 2018 11:52
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارت کے ظالم حکمرانوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ظلم و تشدد کیخلاف کشمیری عوام کا جو بھی شدید ردعمل سامنے آئیگا اس کے نتائج کی ذمہ داری بھارتی حکومت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے سانحہ شوپیاں میں شہید ہونیوالے نوجوانوں صدام احمد پڈرو، ڈاکٹر محمد رفیق احمد بٹ، توصیف احمد شیخ، بلال مولوی، عادل احمد، زبیر احمد،آصف احمد، نصیر احمد، سجاد احمد میر اور عادل احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہاکہ ظلم وتشدد اور قتل عام کی بھارت کی پالیسی سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کو فوجی طاقت کے بل پر اپنا دست نظر بنانا چاہتا ہے تاہم انہوںنے کہاکہ بھارت کو یہ حقیقت جان لینی چاہیے کہ طاقت کے بل پر کسی قوم کو زیادہ دیر تک محکوم نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوںنے واضح کیا کہ نہتے عوام کیخلاف بندوقوں کے دہانے کھولنے یا قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے سے کشمیری عوام کو زیر نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام خصوصاً نوجوانوں کی طرف سے بھارت کیخلاف غم و غصے اور نفرت کا اظہار ، ظلم و زیادتیوں ،نا انصافیوں اور ظلم و جبر کا ردعمل ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے بھارت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیری عوام پرڈھا رہی ہیں۔حریت قائدین نے کہا کہ جب سے پی ڈی پی اوربی جے پی کی مخلوط کٹھ پتلی انتظامیہ بر سر اقتدار آئی ہے نہتے کشمیریوںپر مظالم اور انکے قتل عام میں تیزی آگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کیخلاف وحشیانہ جارحیت سے بھارتی حکومت کے خوفناک اور خطرناک عزائم ظاہر ہوتے ہیں اوردنیا کے مہذب اور باضمیر اقوام کونہتے کشمیریوں کی قتل عام اور ان پر بدترین مظالم کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ حریت قائدین نے کہاکہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے بلکہ اس سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو اپنی خاموشی ترک کر تے ہوئے اس انسانی مسئلہ کے حل کیلئے آگے آنا چاہیے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.