حریت رہنمائوں اور تنظیموںکی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت
پیر 7 مئی 2018 11:52
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قوانین کے تحت انہیں حاصل کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔
انہوںنے شہداء کی بلندی درجات اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔آغا حسن الموسوی نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری یونیورسٹی کے پروفیسرکی شہادت اقوام متحدہ کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔سینئر حریت رہنماء اوراتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا عباس انصاری نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوںکے قتل عام اور عام شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوںکشمیری قوم کی نسل کشی ُانتہائی افسوسناک ہے اور فورسز کی اس چنگیزیت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ حریت رہنمائوںحریت رہنمائوںمحمد یاسین ملک ، قاضی احمد یاسر ، غلام محمد خان سوپوری ، فریدہ بہن جی ، یاسمین راجہ ، زمردہ حبیب،ظفر اکبربٹ محمد مصدق عادل ،بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، شبیر احمد ڈر، جاوید احمد میر،فردوس احمد شاہ اور امتیاز احمد ریشی نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں شہید نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اوروائس آف وکٹمز کے کوارڈی نیٹر عبدالرئوف خان نے اپنے بیانات میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر ، نیشنل فرنٹ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ،سینٹر فار سوشل اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹیڈیز اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں محمد یاسین خان ،فاروق احمد ڈار ، اعجاز اوردیگرنے بھی اپنے بیانات میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیری عوام کو بھارت کے ظلم و تشدد اور قتل عام سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران گزشتہ دودنوں میںشوپیاں اور چھتہ بل میں کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سمیت 14کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.