کھجورکے درختوں کی شاخ تراشی کی ہدایت

پیر 7 مئی 2018 11:52

قصور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء)ماہرین زراعت نے کھجورکے باغبانوںکوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر درختوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشوونما بہتر انداز میں ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ کھجورکے پودے اور اس کے پھل کی مناسب اندازمیں نشوونماکیلئے ضروری ہے کہ سال میں کم ازکم 2مرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمل زیرگری کے وقت اورپھل کی کٹائی کے دوران اضافی‘غیرضروری ‘خشک شاخوں کی کانٹ چھانٹ اشدضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کانٹ چھانٹ کے عمل سے کھجور کے پھل کو زیادہ روشنی اورمناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی اور موٹے سائزکی لذیزکھجوریں حاصل کرنے کیلئے ہردوسرے پھل کوکا ٹ دیناچاہئیے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھناچاہئیے جب تک پھل کا سائز مٹرکے دانے کے برابرنہ ہوجائے۔