گندم اورکپاس کے کاشتکاروں کو موسمی حالات سے باخبررہنے کی ہدایت

پیر 7 مئی 2018 11:52

قصور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے گندم اورکپاس کے کاشتکاروں کو موسمی پیش گوئی سے باخبررہنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں گندم کی کٹائی‘ گہائی اور سنبھال آخری مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے اس کے علاوہ کپاس کاشت کے مرکزی علاقوں میں کپاس کی بوائی بھی شروع ہے ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ گندم کی کٹائی و سنبھال اور کپاس کی بوائی کے مرحلہ پر ریڈیواورٹیلی ویژن پر نشر ہونیوالی موسمی پشین گوئی پرتوجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :