یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 17ملزمان کو 20،20ہزار روپے جرمانے کی سزا

پیر 7 مئی 2018 12:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) مقامی عدالت نے یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 17ملزمان کو تابرخاست عدالت سزا اور 20ں20ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ان ملزمان کو یونان سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا ۔ملزمان نے موقف اپنایا کہ انسانی سمگلرز نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر یونان بھجوایا اور اس کے عوض لاکھوں روپے وصول کئے ۔عدالت نے ایف آئی اے کو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

متعلقہ عنوان :