پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سرگودھا ریجن سمیت اضلاع میں چھاپے‘

13 کولڈ سٹورز اور41 گودام سیل

پیر 7 مئی 2018 12:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا ریجن سمیت اضلاع میں کولڈ سٹورز، فروٹ منڈیوں کے گوداموں کی چیکنگ کرتے ہوئے موسم گرما کے پھلوں کو جلدی پکانے اور تا دیر سٹور کرنے کے لیے مضر صحت ممنوعہ کیمیکلزاور کیلشیم کاربائیڈ استعمال کرنے پر 13 کولڈ سٹورز اور41 گودام سیل کر دیے ۔کیمیکل لگا 3400 کلوہر دلعزیز پھلوں کا بادشاہ آم، 2100 کلو سیب، 2400 کلو آڑو اور ناشپاتی موقع پر تلف کر دیے گئے۔

زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں قدرتی نظام بر خلاف ممنوعہ کیمیکلزاور کیلشیم کاربائیڈ سے جلدی پھلوں کو پکانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13 کولڈ سٹورزاور41 گودام سیل کر دیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پھلوں کی صورت میں زہر فروخت کرنے والوں کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سنٹرل زون میں لاہور اور قصور میں دو دو، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک، نارتھ زون میں جہلم، گوجرانوالہ، میانوالی اور خوشاب میں ایک ایک جبکہ ساوتھ زون میں ملتان میں 2، وہاڑی اور رحیم یار خان میں ایک ایک کولڈ سٹور سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ کیمیکل لگا 3400 کلوہر دلعزیز پھلوں کا بادشاہ آم، 2100 کلو سیب، 2400 کلو آڑو اور خوبانی موقع پر تلف کر دیے گئے۔فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ کیمیکلز استعمال نہ کرنے کے حوالے سے ایک سال سے کولڈ سٹور مالکان کو انتباہ اور ہدایات کئی گئیں ہیں۔ پھل جلدی تیار کرنے کے لییکیلشیم کاربائڈ لگانے سے ایسی ٹائلین گیس پیدا ہوتی ہے جو کہ کینسر، پیچیدہ دماغی امراض، حافظے کی کمزوری، نیند کی کمی اور انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ جدید ممالک کی طرح پنجاب میں بھی پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھالین گیس کا استعمال کیا جائے جو انسانی صحت کے لیے محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :