سرگودھا‘پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کے مختلف مقامات پر چھاپے

مضر صحت اور کیمیکل ملاوٹ شدہ مرچ فیکٹری اور مشروب فیکڑیاں،آئیل فیکٹری اور قلفی کارخانہ کو سیل کر دیاگیا

پیر مئی 12:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کرمضر صحت اور کیمیکل ملاوٹ شدہ مرچ فیکٹری اور مشروب فیکڑیاں،آئیل فیکٹری اور قلفی کارخانہ کو سیل کر کے کاروائی کا عمل تیز کر دیا۔زرائع کے مطابق ٹیم نے پکڑی گئی مضرصحت اور ملاوٹ شدہ تین ھزار کلو سے زائد تیار مرچ پاؤڈر تلف کر دیا۔

جبکہ نجم مرچ فیکٹری کا مالک فرار ھوگیا۔اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹیم نیگندی مضر صحت اور جعلی دودھ سے تیار قلفی کی دو فیکٹریاں سیل کردیں اورزہر الود کیمیکل سے تیار شدہ ھزاروں لزیزہ قلفیاں تلف کر کیکارخانہ کو سیل کر دیا۔جبکہ مشہور برانڈ کوکا کولا، سپرائٹ، پیپسی کی جعلی بوتلیں بنانے والی بھی دو فیکٹریاں سیل کر کیدس ھزار سے زائد تیار جعلی بوتلیں تلف کر دیں۔فوڈ اتھارٹی نے کھلا آئل بنانے والی فیکٹری کوبھی سیل کر دیا اور سینکڑوں لیٹر آئل ضائع کر دیا گیا۔تاہم مالکان کے فرار ہو جانے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نھیں آئی تمام فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ہیں۔جن کے رپورٹ تیار کر کے حکام کو ارسال کر دی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :