دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں‘ مولانا مغفروالله

پیر 7 مئی 2018 12:18

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ‘لیکن آج کفریہ طاقتیں مدارس کے خلاف مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں اور دینی مدارس کو بدنام کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔معاشرتی برائیوں کے سدباب میں مدارس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ قرآن سرچشمہ ہدایت اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار شیخ المشائخ مولانا مغفرواللہ بابا جی جامع دارالعلوم حقانیہ پتائو معیار سخاکوٹ میں 22 حفظ ناظرہ وعلم کے سالانہ درستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مدرسہ کے مہتمم مولانا محمدسلیمان، حافظ حبیب الحسین، مفتی شوکت، مولانا شمس الحق اور مولانا عبدالسلام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں انسان کو دینی تعلیم کیساتھ ساتھ اخلاقیاتی کا درس بھی دیا جاتا ہے۔ علماء کرام کا کام دین کی خدمت ہے اوردین کی خدمت ایک غنیمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ لادینی قوتیں اسلام اور مدارس کو مٹانے کے منصوبے تیار کر رہے ہیںمگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :