روزہ دیر فیسٹیول اختتام پذیر

پیر مئی 12:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے دیر سٹیڈیم میں جاری دوروزہ فیسٹیول رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں وزیر بلدیات عنایت الله خان ‘ ڈسٹرکٹ ناظم صاحبزادہ فصیح الله‘ ڈپٹی کمشنر محمدعرفان الله محسود‘ اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی خان‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمدعرفان ‘تحصیل میونسپل آفیسرز نے شرکت کی۔

دوروزہ فیسٹیول میں بچوں کیلئے خصوصی طورپر جھولے لگائے گئے تھے اور میلے میں گھوڑا ڈانس اور آرمی بینڈ نے سماں باندھ لیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر محمدعرفان الله نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اس طرح کی صحت مندانہ تفریح کی سرپرستی جاری رکھے گی تقریب کے آخرمیں فیسٹیول میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے افراد میں شیلڈ تقسیم کیے گئے۔