پی ٹی آئی کا گیارہ نکاتی منشور ادھورا ہے‘ نگہت اورکزئی

پیر 7 مئی 2018 12:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا خواتین ونگ کی صوبائی صدر نگہت اورکزئی نے کہاہے کہ نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والی جماعت پی ٹی آئی کا گیارہ نکاتی منشور ادھورا ہے، ان نکات میں خواتین کی ترقی اور فارن پالیسی ہے اور نہ ہی کشمیر پالیسی بلکہ یہاں تک کہ دہشت گردوں کے تدارک کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں بتائی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جنوبی اضلاع کے دورہ کے موقع پر خواتین ونگ کے اجتماعات اور بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔