ْپاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کل سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا

پیر 7 مئی 2018 12:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کل 8مئی سے 13 مئی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے بتایا کہ اس ایونٹ میں پاکستان کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری لانا ہے۔ اس ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے پاکستان سکواش فیڈریشن کو اس ایونٹ کی میزبانی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :