دو رکنی قومی جوڈو ٹیم 12 ویں ایشین کیڈٹ اور 19 ویں ایشین جونیئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرسوں لبنان روانہ ہوگی

پیر 7 مئی 2018 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) دو رکنی قومی جوڈو ٹیم 12 ویں ایشین کیڈٹ اور 19 ویں ایشین جونیئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئی پرسوں 9 مئی کو لبنان روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ دونوں ایونٹس 10 سے 14 مئی تک لبنان میں کھیلے جائیں گے جس میں ایشین جونیئر میں محمد حسنین جبکہ کیڈٹ چمپئن شپ میں قیصر خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ڈیپارٹمنٹ آرمی میں تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیصر خان نے ایشین جوڈو چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ یہ ایونٹ قیصر خان کیلئے یوتھ اولمپک کوالیفیکیشن رائونڈ ہوگا۔ امید ہے وہ کوالیفیکیشن رائونڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یوتھ اولمپک کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :