ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئی19ارب 38کروڑ 48 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پیر مئی 12:23

ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئی19ارب 38کروڑ 48 لاکھ روپے کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بند ی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 19ارب 38کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 42ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جار ی کردہ اعداد وشمار کے مطابق گوادر میں ریلوے کنٹینر یارڈ کے لئے 41 لاکھ، سٹاف کوآرٹر کی تعمیر کے لئے 11کروڑ 31لاکھ، خانیوال ٹو رائیونڈ ٹریک کو دو رویہ کرنے کے لئے 27کروڑ18 لاکھ ، ایم این ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 5ارب 50 کروڑ، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ٹریک کی مینٹیننس کے لئے 58 کروڑ، نیو ڈی ای لوکوموٹوز کے لئے 66کروڑ35 لاکھ، 780 ہائی کپیسٹی بوگیز اور ویگنوں کے لئے 18کروڑ95 لاکھ، 2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 52 کروڑ 64 لاکھ، سگنل گیئرز کی تبدیلی کے لئے ایک ارب 99 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :