احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ان کے آبائی گاؤں میں کارنر میٹنگ کے بعد قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 7 مئی 2018 12:26

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی
ناروال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2018ء) : وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ، گولی احسن اقبال کے بازو پر لگی ،جس سے ویہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔جب کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے کو فورا حراست میں لے لیا گیا۔

اب احسن اقبال پر حملے کے بعد کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی چینل کے اینکر علی عارف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے کچھ دیر بعد کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے ۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن اقبال کو کچھ لوگوں نے سہارا دیا ہوا ہے۔
 یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

حملے کے فوری بعد احسن اقبال کے کزن عمران نے بتایا کہ احسن اقبال کے بازو پرگولی لگی ہے۔جس سے احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم احسن اقبال کوہسپتال منتقل کیا گیااور احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اور خیریت سے ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق ملزم نے احسن اقبال پردو فائر کیے جس میں ایک گولی احسن اقبال کے دائیں بازور پرلگی ہے۔۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،اور جائے وقوعہ کامعائنہ کیاکہ فائرنگ کس طرف سے کی گئی ہے۔

ملزمان کہاں سے آئے اور کتنے افراد تھے ۔ تاہم اسی اثناں میں جلسے کے شرکاء نے ملزم کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔شرکاء نے ملزم کوماراپیٹا بھی تھا۔ وزیرمملکت برائے داخلہطلال چوہدری کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پرحملہ کرنے والے کی عمر20سے 22سال ہے۔۔حملہ آور کوگرفتار کرلیا گیا ہے، احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔احسن اقبال کے بلٹ دائیں کندھے کے قریب لگا۔

ڈی پی اوناروال عمران کشور کاکہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص مقامی ہے ،انکوائری جاری ہے۔ ملزم نے 15گز کے فاصلے سے گولی چلائی، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں،تمام دوستوں اور خیرخواہوں سے گزارش ہے کہ وہ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔انہوں نے قاتلانہ حملے کے بعد اسپتال سے سوشل میڈیا پراپنے پہلے جاری کردہ بیان میں کہاکہ اللہ بزرگ وبرتر بہت مہربان ہے۔

کہ وہ خیریت سے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام دوستوں اور خیرخواہوں سے گزارش ہے کہ وہ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا سروسز اسپتال میں آپریشن مکمل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے احسن اقبال کے پیٹ سے گولی نکال لی ۔ سروسزاسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے وزیرداخلہ احسن اقبال کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے،