سعودی حکومت کا الحرمین ایکسپریس ٹرین 16 شوال سے تجارتی بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ

پیر مئی 12:45

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سعودی حکومت نے کہا ہے کہ الحرمین ایکسپریس ٹرین 16 شوال سے تجارتی بنیادوں پر چلائی جائے گی، اس سے قبل اسے رمضان المبارک میں تجارتی بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العمودی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں حرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلانے کا پروگرام آگے بڑھا دیا گیا ہے یہ اب 16شوال سے تجارتی بنیادوں پر چلائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ٹرین کو تجارتی بنیادوں پر چلانے کا عمل بتدریج کیا جائے گا اور 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں یہ ٹرین پور ی قوت سے چلنے لگے گی۔ جدہ ایئرپورٹ کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پالیسی کے تحت 12نیشنل ایئرپورٹس جدید خطوط پر استوار کیے جائیں گے جبکہ نئے ایئرپورٹ بھی قائم ہوںگے۔ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محدود پیمانے پر سرگرمیاں اس ماہ شروع ہوجائیں گی، یہاں سے بین الاقوامی پروازیں ستمبرسے شروع ہوںگی۔