ہولو کاسٹ اور انسانیت پر اس کے اثرات سے انکار نہیں کرسکتے ، سربراہ رابطہ عالم اسلامی

پیر 7 مئی 2018 12:45

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے کہا ہے کہ دنیا ہولو کاسٹ کی تاریخی اہمیت اور اس کے انسانیت پر اثرات کا انکار نہیں کرسکتی ہے۔ عرب خبررساں ادرے کے مطابق شیخ محمد العیسیٰ نے یہ بات واشنگٹن میں انسٹی ٹیوٹ برائے مشرق قریب پالیسی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس واقعے سے انکار یا اس کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اس واقعے پر ایک پیغام لکھا تھا اور اس میں اپنے احساسات کا اظہار کیا تھا۔اس پیغام کے ردعمل میں مسلم دنیا اور اس کے باہر سے بڑا ردعمل آیا تھا کیونکہ ہمارے ادارے اسلامی دنیا میں ایک بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ان کا دنیا بھر میں ایک بڑا اثر ہے۔ محمد العیسیٰ اسی سال کے اوائل میں اپنے ایک خط کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی ہولو کاسٹ کی تاریخی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا۔انھوں نے کانفرنس میں کہا کہ میں ذاتی طور پر ایک مسلم کی حیثیت سے اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں سچ بولنا چاہیے اور ہمیں اس موضوع پر بولنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :