عالمی جوہری معاہدہ، امریکا دستبردار ہونے سے خبردار رہے، ایران

پیر مئی 12:45

․ تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کو عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے سے خبردار کیا ہے۔۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کی صورت میں امریکا اس قدر پچھتائے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلیں کیونکہ اس پیش رفت کا نتیجہ جنگ کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔ ٹرمپ آئندہ چند روز میں ہی ایران سے متعلق فیصلہ کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :