لبنانی انتخابات، حزب اللہ اور اتحادی جماعتوں نے نصف سے زیادہ نشستیں حاصل کر لیں، غیر حتمی نتائج

پیر مئی 12:45

بیروت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) غیر سرکاری اور غیر حتمی ابتدائی نتائج کے مطابق لبنان میں حزب اللہ اور ان کی سیاسی اتحادی جماعتوں نے 128 رکنی پارلیمان میں نصف سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق حتمی نتائج اگر ایسے ہی رہتے ہیں تو اس ملک میں حزب اللہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق سعودی اور مغربی حمایت یافتہ سعد الحریری بھی سب سے بڑا پارلیمانی بلاک بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس عرب ملک میں گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی۔ لبنان میں آخری مرتبہ انتخابات کا انعقاد 2009 ء میں ہوا تھا۔