افغانستان، طالبان کا پولیس پر حملہ، 5افسران ہلاک

پیر مئی 12:46

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) افغانستان میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے قندہار میں کیے گئے طالبان کے اس حملے میں کم از کم 9پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبائی ترجمان ضیا درانی نے اس جھڑپ میں 15افغان طالبان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمد نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔