روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کو رہا کر دیا گیا

پیر مئی 12:46

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہیں اور دیگر تقریبا 1600افراد کو گزشتہ روز پیوٹن مخالف ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز روسی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو یورپی یونین نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یورپی یونین کے برسلز سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہزاروں مظاہرین کی گرفتاری اور تشدد سے روس میں آزادی اظہار کے بنیادی حق کو خطرات لاحق ہیں۔