سمونا ہالپ اور ماریا شراپووا نے میڈرڈ اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا

پیر مئی 12:46

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سمونا ہالپ اور ماریا شراپووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ رومانیہ کی سمونا ہالپ نے روس کی مکارووا کو بآسانی 6-1 اور 6-0 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں سابق عالمی نمبر ایک روس کی ماریا شراپووا نے مہیلا بزرنیسکو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-1 رہا۔

متعلقہ عنوان :