انگلش پریمیئر لیگ، سوانسی سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

پیر 7 مئی 2018 12:46

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) انگلش پریمیئر لیگ میں کل منگل کو سوانسی سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں 33، 33 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب 17 ویں اور 18 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹیبل پر مانچیسٹر سٹی 93 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، مانچیسٹر یونائیٹڈ 77 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیور پول 72 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔