آصف علی زرداری نے اپنے منہ بولے بھائی سے تعلق ختم کر دیا

اویس ٹپی کا زرداری کو وطن واپسی پر مدد کے لیے رابطہ،زرداری کا صاف انکار

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر مئی 12:57

آصف علی زرداری نے اپنے منہ بولے بھائی سے تعلق ختم کر دیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07مئی 2018) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے منہ بولے بھائی اویس ٹپی سے تعلقات ختم کر دئیے۔اویس ٹپی نے آصف علی زرداری سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ الیکشن قریب ہیں اس لیے وہ وطن واپسی کے لیے ان کی مدد کریں۔لیکن آصف علی زرداری کی طرف سے اویس ٹپی کو صاف جواب ملا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے منہ بولے بھائی اویس ٹپی سے تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم کر دئیے ہیں۔

اب ان کے آبائی حلقے سے پی ایس 78 گھوڑا باری ٹھٹہ سے آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور کزن حاجی علی حسن زرداری الیکشن لڑیں گے۔زرائع کے مطابق آصف علی زرادری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے اویس ٹپی سے کچھ معاملات پر ناراض تھیں۔

(جاری ہے)

زرائع نے قومی اخبار کو بتایا ہے کہ آصف علی زرادری نے اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کی ایس ٹپی سے ناراضی پر ان کو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

اویس ٹپی پر نیب میں بھی مختلف مقدمات جاری ہیں۔اویس ٹپی کو جب آصف علی زرداری نے ہمشیرہ فریال تالپور کی ایس ٹپی سے ناراضی پر عہدے سے بر طرف کیا تھا تو اس کے بعد ٹپی سندھ میں نیب اور دیگر اداروں کے سر گرم ہونے پر ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔اور اب اگلے انتخابات قریب ہیں تو اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اویس ٹپی نے آصف علی زرداری سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ الیکشن قریب ہیں اس لیے وہ وطن واپسی کے لیے ان کی مدد کریں۔لیکن آصف علی زرداری کی طرف سے اویس ٹپی کو صاف جواب ملا۔زرائع کے مطابق جب اویس ٹپی نے آصف علی زرداری سے مدد کرنے کے لیے کہا تو آصف علی زرادری سے اپنے منہ بولے بھائی کو مدد دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔