صائمہ خان کی پہلی مرتبہ سنگھم تھیٹر میں پرفارمنس

پیر 7 مئی 2018 13:27

صائمہ خان کی پہلی مرتبہ سنگھم تھیٹر میں پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) اداکارہ صائمہ خان پہلی مرتبہ سنگھم تھیٹر میں ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی کے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان اپنے فنی کیریئر میں پہلی مرتبہ سنگھم تھیٹر کوٹ عبدالمالک میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

کوٹ عبدالمالک ، مریدکے ، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے پرستاروں کی بڑی تعداد انکا ڈرامہ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سنگھم تھیٹر کا رخ کررہی ہے ۔

اداکارہ جمعرات تک ڈرامے میں پرفارم کرنے کے بعد 11مئی کو عارفوالا میں نیلم تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامے میں بھی پرفارم کریں گی اور یہ ڈرامہ پانچ روز تک جاری رہے گا جس کے پروڈیوسر نجم زیدی ہوں گے۔صائمہ خان رمضان المبارک کے پیش نظر وہ مزید ڈرامے میں پرفارم نہیں کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :