گوجرانوالہ ،ْلیگی رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد

پیر مئی 13:30

گوجرانوالہ ،ْلیگی رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر سے ملازمہ ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر سے 16 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں واقع لیگی رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر کے سرونٹ کوارٹرز میں ملازمہ کائنات کی لاش موجود تھی جس کی گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے۔۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا۔دوسری جانب واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد سلامت مسیح کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں اسماعیل گجر کی بہو اور 3 بیٹوں کو نامزد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :