مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ،ْ

بارش کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

پیر 7 مئی 2018 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،ْپنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ،ْ بارش کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بادل خوب جم کر برسے جس کے بعد گرمی کی شدت کا خاتمہ ہوگیا ،ْ پنجاب کے صدر مقام لاہور، جھنگ، حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل خوب برسے جس کے بعد موسم سہانا ہونے کے ساتھ گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔سکرنڈ میں 45، دادو 44، حیدرآباد 40، کراچی 36، کوئٹہ 32، اسلام آباد 28، گلگت 23، مظفرآباد 26، پشاور 30، چترال 22 اور مری میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔