سمجھ نہیں آیا عابد نے وزیر داخلہ پر حملہ کیوں کیا بہن

پیر 7 مئی 2018 13:30

سمجھ نہیں آیا عابد نے وزیر داخلہ پر حملہ کیوں کیا بہن
نارروال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے ملزم عابد حسین کی بہن نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے بھائی نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیوں کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ملزم کی بہن راشدہ نے کہاکہ عابد گھر میں کسی کو کچھ بتاکر نہیں گیا تھا ،ْسمجھ نہیں آیا کہ اس نے وزیر داخلہ پر حملہ کیوں کیا یاد رہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر گذشتہ روز نارروال کے علاقے کنجروڑ میں اٴْس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ جلسہ گاہ سے روانہ ہو رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کنجروڑ میں گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی کارنر میٹنگ شام 6 بجے ختم ہوئی اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور عابد حسین نے 30 بور کے پستول سے احسن اقبال پر فائرنگ کی۔ایلیٹ فورس نے گولی چلانے والے ملزم عابد حسین کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا تھا حملہ آور کا تعلق گاؤں ویرم کی تحصیل شکر گڑھ سے ہے۔