احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ساتھی گرفتار

پیر 7 مئی 2018 13:30

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ساتھی گرفتار
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) نارووال میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ایک ساتھی گرفتارکرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عظیم، عابد حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جلسہ گاہ پہنچا تھا ،ْ واقعہ کے بعد عظیم جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا ،ْ گرفتار ملزم عظیم منظور پورہ کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گرفتار ملزم عابد نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر حملہ کیا ،ْیہ فیصلہ میرا ذاتی تھاجس میں اور کوئی شریک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ احسن اقبال کی کنجروڑ میں کارنر میٹنگ ختم ہونے کے بعد رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عابد حسین نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔