وزیر داخلہ پرحملے کی ابتدائی رپورٹ چیف سیکرٹری کو بھجوا دی

ملزم نے دعوی ٰکیا کہ اسکا تعلق تحریک لبیک سے ہے ،ْ ڈپٹی کمشنر نارووال

پیر 7 مئی 2018 13:30

وزیر داخلہ پرحملے کی ابتدائی رپورٹ چیف سیکرٹری کو بھجوا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرنارووال نے وزیرداخلہ پرحملے کی ابتدائی رپورٹ چیف سیکرٹری کوبھجوادی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کی کنجروڑ میں کارنر میٹنگ شام 6 بجے ختم ہوئی جس کے بعد رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عابد حسین نے احسن اقبال پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں 30بورکاپستول استعمال کیاگیا تھا ،ْایلیٹ فورس نے بروقت کارروائی عابد کوگرفتار کر لیا۔

عابد حسین کا تعلق گائوں میرم تحصیل شکر گڑھ سے ہے،حملہ آورکی موٹرسائیکل کوبھی تحویل میں لے لیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے دعوی ٰکیا کہ اسکا تعلق تحریک لبیک سے ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کوہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا ،ْپولیس وزیر داخلہ پرحملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔