Live Updates

ملک سے کرپشن کا اندھیرا ختم ہو نے والا ہے ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

پیر 7 مئی 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا اندھیرا ختم ہو نے والا ہے ، وزیرداخلہ جیسا شخص ملک میں محفو ظ نہیں تو عام آدمی کی کیاحا لت ہو گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سیکرٹر یٹ میں مرکزی رہنما علیم خان سے ملاقا ت کے مو قع پر کارکنو ں سے گفتگوکر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ پرحملہ قا بل مذ مت بھی ہے اور قا بل فکر بھی ہے کہ وزیرداخلہ جیسا شخص ملک میں محفو ظ نہیں تو عام آدمی کی کیاحا لت ہو گی ،(ن) لیگ احسن اقبا ل پر حملہ کو سیا سی ر نگ دینے کی بجائے مجر م سے تحقیقا ت کرائے کہ اس جرم کیلئے کن عنا صر نے اسے تیارکیا حملہ کی تمام منصوبہ بندی کو منظرعام پر لا یا جائے ۔

انہو ں نے کہاکہ مانسہرہ میں نوازشریف کے جلسہ میں عوام کی اتنی بڑی تعداد مو جو د نہیں تھی جتنا شور مچایا جا رہاہے ،تحریک انصا ف عام انتخابا ت میں دو نو ں بڑی جماعتو ں کو سیا سی میدان سے آو ٹ کر دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات