اٹک میں تیز رفتار مسافر بس پل سے نیچے جاگری،4افراد جاں بحق

پیر 7 مئی 2018 13:30

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) اٹک میں تیز رفتار مسافر بس پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو حادثہ اٹک میں پنڈ سلطانی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر پیش آیا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث مسافروں سے بھری بس پر قابو نہ پا سکا اور بس پل سے نیچے جاگری۔حادثے کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 12افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں نے بس سے نکالااور ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا۔