ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

پیر مئی 13:41

ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء)ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے لین دین میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 5.62 پوائنٹ (0.03 فیصد) کم ہوکر 22467.16 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ٹاپکس انڈیکس 1.66 پوائنٹ ( 0.09 فیصد) اضافے کے ساتھ 1773.18 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 151.13 پوائنٹ (0.51 فیصد) اضافے کے ساتھ 30077.63 پوائنٹ رہا۔ابتدائی کاروباری سرگرمیوں کے دوران شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 3.87 پوائنٹ (0.13 فیصد) بڑھ کر 3094.90 پوائنٹ رہا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 3.25 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 1792.32 پوائنٹ رہا۔