جرمنی کی صنعتی مصنوعات کے خریداری آرڈرز میں مارچ کے دوران 0.9 فیصد کمی

پیر 7 مئی 2018 13:41

جرمنی کی صنعتی مصنوعات کے خریداری آرڈرز میں مارچ کے دوران 0.9 فیصد کمی
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) جرمنی نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران اس کی صنعتی مصنوعات کے خریداری آرڈرز میں 0.9 فیصد کمی ہوئی جو ماہرین کے اندازوں کے برعکس ہے، ماہرین نے 0.6 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران صنعتی مصنوعات کی خریداری کے حوالے سے آرڈرز میں 0.9 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے دوران جرمن مصنوعات کی اندرون ملک طلب میں 1.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن 19 یورپی ملکوں میں ان کی طلب میں 3 فیصد جبکہ باقی دنیا میں 2.5 فیصد کمی ہوئی۔انھوں نے کہا کہ 2017 ء کے دوران اور بالخصوص دوسری ششماہی کے دوران ملکی صنعتی مصنوعات کے لیے خریداری آرڈرز میں نمایاں اضافہ ہوا تھا لیکن 2018 ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران برطانیہ کے یورپی بلاک سے انخلاء اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین اور یورپی یونین کے بارے میں دھمکیوں کے باعث کاروباری اداروں کا اعتماد کم ہونے سے صنعتی شرح نمو کے امکانات میں بھی کمی آئی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران صنعتی مصنوعات کے خریداری آرڈرز میں تیزی آئے گی۔