سربراہ کی تبدیلی کے باوجود سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقولیت میں اضافہ نہ ہوسکا،سروے

پیر 7 مئی 2018 13:41

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) جرمن سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ کی تبدیلی کے باوجود بھی عوامی سطح پر اس کی مقبولیت میں بظاہر اضافہ نہیں ہوا ہے۔جرمن ریڈیو نے بتایاکہ ایک تازہ جائزے کے مطابق اس پارٹی کی مقبولیت میں مزید ایک فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل ڈیموکریٹس نے حال ہی میں پارٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون سیاستدان کو پارٹی سربراہ منتخب کیا تھا۔ توقع ہے کہ آندریا ناہلیس کی قیادت میں یہ پارٹی کھویا ہوا عوامی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اس جائزے کے مطابق میرکل کے قدامت پسند اتحاد کی عوامی مقولیت چونتیس فیصد ہو گئی ہے جبکہ دائیں بازو کی سیاسی جماعت متبادل برائے جرمنی کی عوامی مقبولیت چودہ فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :